دوسرا ٹی 20 میچ، 249 رنز بھی بھارت کو  شکست سے نہ بچا سکے، ویسٹ انڈیز نے دھول چٹا دی 

سافٹ ویئر Oct 10, 2026 IDOPRESS

رانچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )دوسرے ٹی 20 میچ میں 249 رنز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکے، ویسٹ انڈیز نے دھول چٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر 250 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا ۔

بھارت نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے لیکن بھارتی بولرز اتنے بڑے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی 45 گیندوں پر سنچری اور شیرفین ردرفورڈ کے 37 گیندوں پر 84 رنز کی بدولت ہدف با آسانی حاصل کر لیا، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 501 رنز بنائے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان شریاس ایر نے شکست کے بعد اپنے بیان میں ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوس کے باعث بولنگ کرنا مشکل ہو گیا تھا اور ایسی صورتِحال میں ہدف کا دفاع کرنے کے لیے مطلوبہ سکور کا اندازہ لگانا آسان نہیں تھا، اسی لیے 249 رنز بنانے کے باوجود بھارتی بولرز ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹنگ کو روکنے میں ناکام رہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں