اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

سافٹ ویئر Oct 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بذاتِ خود بچے کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق بتایا۔

ٹک ٹاک پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

راشد کے دوست نے کیپشن میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی، اداکارہ کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں