خلیل الرحمٰن قمر نے صبا قمر کے بولڈ لباس سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کر دی

ٹیک Oct 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ صبا قمر کے بولڈ لباس سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبا قمر سے متعلق اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں، کیونکہ لباس کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر جو چاہیں پہن سکتی ہیں، وہ کسی کو روک نہیں سکتے، یہ معاملہ اللہ اور متعلقہ شخص کے درمیان ہے۔

تاہم ڈرامہ نگار نے واضح کیا کہ وہ اپنے لکھے ہوئے ڈراموں میں بولڈ لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتے، حتیٰ کہ گہرے گلے والے ملبوسات بھی پسند نہیں کرتے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد خود مکمل لباس پہنتے ہیں لیکن خواتین کو کم لباس پہننے کی ترغیب دیتے ہیں۔


ان کے اس بیان نے ایک مرتبہ پھر لباس اور ذاتی آزادی سے متعلق بحث چھیڑ دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں