معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’مکمل پاگل‘‘ قرار دیدیا

جگہ Oct 16, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی ( مانیٹرنگ دیسک )بھارت میں ایک طرف مودی سرکار کیخلاف طلباء کے مظاہرے جاری ہیں تو دوسری جانب معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’مکمل پاگل‘‘ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں دھروو راٹھی نے کہا کہ ’’دوستو ایک ذہنی بیماری کا مریض مینٹل ہسپتال سے بھاگ نکلا ہے، اس نے کیس رپورٹ کرنا تھا اگر یہ مریض آپ کو کہیں بھی دِکھے تو بتانا مجھے۔‘‘

ارنب گوسوامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےدھروو راٹھی نے کہا کہ’’ کیا صدمہ لگا ہے ارنب گوسوامی کو جب سے میں نے اپنا بھارتی پاسپورٹ دکھایا ہے اس کا پورا سوفٹ ویئر ہینگ ہوگیا ہے، کیونکہ پہلے اس نے کہا تھا ڈرگز دو ڈرگز دو اب جرمن پر آکر اٹک گیا ہے۔ ارنب اتنی کام چوری نہیں کر تجھے لگتا ہے کہ اپنی ڈیبیٹ میں آؤں گا شام کو 9 بجے ایک لفظ سو بار دہراؤں گا اور سوچوں گا کہ چلو میرا کام ختم آج کا اب چلو گھر چلتا ہوں۔‘‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں