ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی

جگہ Oct 12, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔


بی بی سی اردو کے مطابق یہ آمادگی انھوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ظاہر کی۔


یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آنے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی رپورٹ شدہ بات چیت ہے۔


حوثیوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی مرتبہ سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔ سنیچر کے روز ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سعودی عرب میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں