بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

عی Oct 4, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں درجہ حرارت 29 ڈگری رہا۔

زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24، ژوب میں 33، سبی میں 38 اور تربت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، چمن میں 32، گوادر میں 31 اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں