
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نادہندگان کیخلاف مؤثر حکمت عملی ،کراچی واٹر کارپوریشن میں ماہانہ ریونیو وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن نے ماہانہ ریونیو وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا،ستمبر 2026 میں ریکارڈ 2 ارب 74 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔
واٹر کارپوریشن کی پہلی سہ ماہی کی وصولیاں 7 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں،واٹر کارپوریشن نے ایک ماہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ریونیو وصولیاں کرلیں۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق نادہندگان کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے بعد ریونیو وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
واٹر کارپوریشن نے صارفین سے بلوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
