33 افسران کا بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پنشن لینے کا انکشاف 

جگہ Aug 25, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )افسرشاہی کا نیا کار نامہ سامنے آ گیا جسے سن کر ہر شخص حیران رہ گیا۔ 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کے بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پینشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔ دستاویز کے مطا بق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔

غیر ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادائیگی کرتی ہے، ان کو متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں حکومت پاکستان پینشن ادا کرتی ہے۔کئی ممالک میں رہنے والے افسران کو حکومت پاکستان پینشن کی ادائیگی ملکی کرنسی میں بھی کرتی ہے۔ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس نہیں ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں