بانی پی ٹی آئی بنی گالہ نہیں جا سکے اب سازش ختم ہو گئی، سینیٹر ناصر بٹ

جگہ Aug 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر ناصر محمود بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بنانے ہیں تو ممانعت نہیں، یونٹس بنے تو بہتر ہیں،سپریم کورٹ جو بھی آرڈر کرے عمل ہوتا ہے لیکن بہن نے حکم کی خلاف ورزی کی۔سینیٹرناصرمحمودبٹ کا کہناتھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے قیدی کو محفوظ جگہ پر پہنچائے، علاج کی ضرورت ہوتی تو ڈاکٹر داخل کر دیتے،بہن نےبھی کہا فٹ ہے، بانی پی ٹی آئی سازش کر رہا تھا وہاں سے نکلتا بنی گالہ منتقل ہو جاتا، سپریم کورٹ نے کہا کوئی بندہ وہاں نہیں جائے گا جہاں وہ داخل ہوں گے، یوٹیوبر وہاں پہنچ گئے،لوگ پھول لے کر پہنچ گئے، اگر کوئی حادثہ ہو جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا، یہی تو سازش وہ کر رہے تھے،اب یہ سازش ختم ہو گئی، بانی کہتا تھا یہ بیمار ہوتے ہیں میں توبیمار بھی نہیں ہوتا، بنی گالہ نہیں جا سکے اب سازش ختم ہو گئی ہے۔


واضح رہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکمنامے کے بعد ناصر بٹ نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پھر سے سازش ہو رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں