
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق
اس میں گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار 611 ارب روپے اوربجلی شعبےکا سرکلرڈیٹ 1675 ارب روپے شامل ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے پاکستان کا توانائی کا شعبہ مالی دباؤ کا شکار ہے۔
