کراچی؛ لاڑکانہ میں کنڈے کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور چوری پر سپریم کورٹ برہم  ،ایم ڈی سیپکو کو انکوائری کا حکم 

جگہ Aug 5, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ میں کنڈے کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور چوری پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی ،عدالت نے ایم ڈی سیپکو کو انکوائری کا حکم دیدیا،عدالت نے ٹھیکیدار انور علی کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ واقعہ کے 9ماہ بعد مقدمہ درج کیا گیا، نامزد سیپکو افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر نہیں کی گئی، درخواست گزار نے کہاکہ ٹھیکیدار ہی علاقے میں کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کرتا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ انتظامی طور پر یہ سنگین صورتحال ہے،سیپکو قانون کے مطابق غیرقانونی بجلی فراہمی کے خلاف کارروائی کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں