
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مال خانے کی دیوار اور چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج زخمی ہو گئے۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا مال خانے میں رکھے گئے دستی بم پھٹنے سے ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور تمام پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
