اوورسیز پاکستانی اب بلا خوف اپنے وطن میں سرمایہ لگاکر بھاری منافع کما سکتے ہیں، شفیق اکبر

جگہ Jul 28, 2026 IDOPRESS

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) معروف برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبرنے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی اب بلا خوف اپنے وطن میں سرمایہ لگاکر بھاری منافع کما سکتے ہیں،ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اپنے وطن میں اس کا اپنا گھر ہو۔


میڈیا سے گفتگو میں انکاکہناتھاکہ بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری سے صرف اس لئے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی دھوکہ نہ ہوجائے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی سروس دیں گے کہ وہ کوئی بھی پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے، پاکستان میں یہ سروس آئندہ ماہ شروع ہوگی جس کے تحت پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق ہر طرح کی تصدیق ممکن ہوگی، سروس کے تحت برطانیہ میں بیٹھ کر اسلام آباد کی پراپرٹی کے متعلق چیک کرنا ممکن ہوگا کہ اس کے ساتھ کوئی مسئلہ تو نہیں۔


ان کامزید کہناتھاکہ پاکستان میں سرمایہ لگاکر زیادہ منافع کمانا ممکن ہے، میں خود یہ تجربہ کرچکا ہوں، گزشتہ پانچ برس میں لندن اور اسلام آباد میں انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کا موازنہ کریں تو اسلام آباد کہیں آگے نظر آئے گا،پاکستان کے ترقی پزیر ملک ہونے کے سبب وہاں گروتھ بہت زیادہ ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں