سعودیہ کی بحری شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، شہزادہ منصور بن السعود کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

سافٹ ویئر Nov 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، سعودی، پاکستانی مشترکہ کاروباری کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین کے پی ٹی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، شہزادہ منصور نے گرین پورٹ، ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع اور رابطہ کاری کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دورے کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور بحری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری وزارتِ بحری امور اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی بھی موجود تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں