امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

سافٹ ویئر Nov 10, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور ایران کشیدگی کم ہونے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 92.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 86.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، قیمت 99 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کو کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی ہوئی، خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں