بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی, ہسپتال داخل

سافٹ ویئر Aug 19, 2026 IDOPRESS

سورس: فوٹو: انسٹا گرام

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کارتک اس وقت فورٹس راہیجا ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے گھٹنے کی سرجری متوقع ہے۔ جس کے باعث ان کے مصروف شیڈول میں مختصر وقفہ آنے کا امکان ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں، کیونکہ ان کی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کارتک آریان نے کبیر خان کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے بطور پروڈیوسر کام شروع کیا ہے۔ یہ ایک ساتھ ان کا دوسرا پروجیکٹ ہے۔ اس کے علاوہ مداح انہیں مِرگھدیپ سنگھ لمبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ناگزیلا‘‘ میں دیکھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں