واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کیخلاف نعرہ حق ہے، گورنر پنجاب

سافٹ ویئر Jun 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کے خلاف نعرہ حق ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے صبر، قربانی اور عدل کی عظیم اور ابدی مثال قائم کی، سانحہ کربلا کے بعد دو ہی فرقے بچے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔

گورنر پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے یزیدیت کو للکارا اور حق کی خاطر اپنی جان دے دی لیکن باطل کے آگے سر نہیں جھکایا، اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا، اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے، ہمیں فرقہ واریت سے گریز اور اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں