
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ کپ 2026ء میں پرتگال کی شکست کے ساتھ ہی پرتگال کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں کھیلا گیا میچ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ مقابلہ تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کروں گا۔
پرتگال کو پری کوارٹر فائنل میں سپین کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کُن گول ہسپانوی کھلاڑی میکل میرینو نے آخری لمحات میں سکور کیا، جس کے باعث پرتگال کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا مایوس کن ضرور ہے، لیکن ہمیں اپنی کارکردگی پر فخر ہے اور ہم سر اٹھا کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
