
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ملک سکیموں سے نہیں پالیسیوں سے چلتے ہیں، پنجاب حکومت پالیسیوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 ہے اور عوام کو 500 روپے میں مل رہی ہے، حکومت نے پورے ملک کو گیس سلنڈر پر لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے ہفتے 1 روپے 97 پیسے کم کیے گئے، پٹرول کے ہر لیٹر پر غریب عوام سے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
