
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں زمینوں کی خریدوفروخت، رجسٹریشن اور انتقال سے متعلق فیصلہ جاری کردیا گیا، شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اورسنگجانی میں اراضی کی خریدوفروخت پر پابندی غیرقانونی قراردیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ جائیدادوں کی رجسٹریشن اور انتقال کے معاملات قانون کے مطابق چلائیں، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے نام پر بنیادی حقوق سلب نہیں کئے جا سکتے،سی ڈی اے کے خط پر عائد عمومی پابندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
عدالت نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات ماورائے قانون ہیں،انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے پرانے عدالتی حکم کے دائرہ کار کی خود ہی تشریح کرلی،سابقہ عدالتی حکم صرف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں تک محدود تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ایگزیکٹو عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرنے کے پابند ہیں۔
