
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور انفرا سٹرکچر کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے، جس کے تحت جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق معاہدے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے دستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے کرکٹ انفرا سٹرکچر کی ترقی، آپریشنل معیارات، استعداد کار میں اضافے اور کھیل کے فروغ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے۔
