سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ریٹائرڈ ایس پی اہلیہ سمیت جاں بحق، 4 افراد زخمی

سافٹ ویئر Jun 23, 2026 IDOPRESS

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں تیز رفتار ڈالے اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق افسوسناک حادثہ سرگودھا میں 36 شمالی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ویگو ڈالہ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اور ان کی اہلیہ عرفانہ امتیاز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد سے حیدر آباد ٹاؤن میں اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں