روس نے 103 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی

سافٹ ویئر Jun 17, 2026 IDOPRESS

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے کینیڈا کے 103 شہریوں کے روس میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے، جن میں متعدد کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا شکار بننے والے افراد کی سرگرمیاں روس کے آئینی نظام، ملکی خودمختاری اور خارجہ پالیسی کے خلاف سمجھی جاتی ہیں۔

بیان کے مطابق ان افراد نے بالخصوص کینیڈین پارلیمنٹ میں روس مخالف مؤقف اختیار کیا اور روسی ریاستی اثاثوں کی ضبطی کی حمایت کی، روس کینیڈا کی سیاسی قیادت کی اس "غیر دوستانہ پالیسی" کو قبول نہیں کرتا جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے روس مخالف پالیسیوں اور پابندیوں کے جواب میں کیا گیا ہے، ماسکو کا مؤقف ہے کہ روسی خود مختار اثاثوں کی ضبطی یا اس کی حمایت بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور ایسے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے۔

روسی حکام کے مطابق جن 103 کینیڈین شہریوں کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، انہیں مستقبل میں روس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں