محبت اور قربانی کا لازوال جذبہ اور علی رندھاوا 

 تحریر:  وقار ملک  کائنات کے وسیع و عریض نقشے پر اگر محبت، ایثار اور بے لوث جذبے کا کوئی جیتا جاگتا نمونہ تلاش کیا جائے تو وہ صرف "ماں" کی

سافٹ ویئر Apr 24, 2026 IDOPRESS

تحریر: وقار ملک

کائنات کے وسیع و عریض نقشے پر اگر محبت، ایثار اور بے لوث جذبے کا کوئی جیتا جاگتا نمونہ تلاش کیا جائے تو وہ صرف "ماں" کی ہستی ہے۔ ماں ایک ایسا مقدس رشتہ ہے جس کی مثال دنیا میں کسی اور تعلق سے نہیں دی جا سکتی۔ یہ وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے لیے سراپا محبت، خلوص اور قربانی کی عملی تصویر ہوتی ہے۔ ماں صرف جنم دینے والی نہیں بلکہ ایک بہترین استاد، رہنما اور کردار ساز بھی ہوتی ہے۔ انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے، جہاں وہ محض بولنا اور چلنا ہی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ڈھنگ اور اخلاقی اقدار بھی سیکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں کا مقام ہر معاشرے، ہر مذہب اور ہر تہذیب میں کائنات کی تمام حقیقتوں سے بلند رکھا گیا ہے ماں کی محبت کسی شرط یا صلے کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ وہ چشمہ ہے جو ہر حال میں جاری رہتا ہے۔ وہ اپنی اولاد کی خوشی میں نہال اور اس کے معمولی سے دکھ پر تڑپ اٹھتی ہے۔ اپنی نیندیں قربان کر کے بچوں کو چین کی نیند سلانا، اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ کر ان کے خوابوں کو تعبیر دینا صرف ایک ماں کا ہی خاصہ ہے۔

۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

۔

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں