لاہور؛ نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

سائنس Aug 28, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے خاتون کا کرایہ دار ہے جو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کرتا رہا۔


لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں