
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے تمام 41اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی طرف سے چھوٹے گھر پر 300سے 500 روپے، فی دکان 1ہزار روپے کوڑا ٹیکس کی وصولی میں مکمل ناکامی کے بعد کوڑا ٹیکس وصولیوں کیلئے بھی پیرافورس سٹائل میں نئی یونیفارم فورس فوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے، نئی فورس محکمہ ایکسائز ٹیکیشن اینڈنارکوٹکس فورس تحت کام کرے گی اور اسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرکنٹرول ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس اور چارجز کی وصولی مؤثر بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت نئی فورس قائم کرنے کی تجویز سامنے آگئی جس کے تحت 305 آسامیاں پیدا کرنے کی سفارش کی گئی ہے
نئی آسامیوں اور گاڑیوں سمیت دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
