
سورس: Instagram/aruba_mirza
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان نے مجھ سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر مبینہاسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور سنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔
سکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔
مومنہ اقبال متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ میں انصاف چاہتی ہوں اور انہوں نے عدالت سے باہر کسی بھی سمجھوتے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ان کے مطابق فرانزک شواہد نے تحقیقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ مقدمہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ پیغامات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث میں مزید شدت آ گئی ہے، تاہم عروبہ مرزا، مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ کے تمام الزامات تاحال عدالتی اور قانونی کارروائی کا حصہ ہیں۔
