
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں لی مارکیٹ پنجابی محلے سے پیر کی شام 6 سالہ بچہ محمد ولی چیز لینے نکلا اور لاپتا ہو گیا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے مل گئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد ولی کو قتل کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم بچے کا پڑوسی ہے، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اہل علاقہ نے کہا ملزم نے بتایا اس کی مقتول بچے کے والد سے ذاتی رنجش تھی، لیکن والدین نے مطالبہ کیا ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمیں انصاف چاہیے، سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے۔
