
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پرائمری سطح پر تدریس کے نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچویں جماعت تک طلبہ کے لیے نئی طرز کی ایکٹیویٹی بیسڈ کتابیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ نئی کتابیں 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری نئے کریکولم کے مطابق شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار پانچویں جماعت تک طلبہ کے لیے کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت روایتی تدریسی طریقہ کار کے بجائے طلبہ کو سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دینے پر توجہ دی جائے گی۔
