راولپنڈی: نوجوان وی لاگر موٹر سائیکل سمیت دریائے سواں میں گر کر جاں بحق

سائنس Aug 14, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی وی لاگر کومل خان راولپنڈی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 سالہ کومل خان کو موٹر سائیکل چلانے اور ڈیجیٹل کانٹینٹ بنانے کا شوق تھا۔وہ سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ سفر اور خوبصورت مقامات کی ویڈیوز اور ریلز شیئر کرتی تھیں۔

ٹک ٹاک پر ان کے تقریباً 5 ہزار فالوورز تھے جبکہ ان کے بائیو میں لکھا تھا، ’دو پہیوں پر دنیا گھومنے کے لیے پیدا ہوئی لڑکی‘۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث دریائے سواں اور نالہ لئی میں طغیانی آگئی۔ اسی دوران کومل کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر پھسل کر دریائے سواں میں جاگری۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ان کی لاش دریا سے برآمد کی۔

کومل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ملازمہ بھی تھیں۔ ان کی اچانک موت پر اہلخانہ، ساتھیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں