لاہورٹریفک پولیس کا ون ویلرز کے خلاف بڑا اقدام، ایک سال میں 120 سے زائد موٹرسائیکلیں بلیک لسٹ

سائنس Aug 13, 2026 IDOPRESS


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ون ویلنگ، روڈ ریسنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 120 سے زائد موٹرسائیکلیں بلیک لسٹ کی گئی ہیں، جو اب سیف سٹی کیمروں کی نظر میں آتے ہی فوری قانونی کارروائی کا نشانہ بنیں گی۔ سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر ون ویلنگ، روڈ ریسنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، اور روڈ بلاک کرکے ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔


جشنِ آزادی کی آڑ میں امن عامہ خراب کرنے اور قانون شکنی کرنے والے شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے سیف سٹی کیمروں کی خصوصی مدد لی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور جشنِ آزادی پر کسی بھی قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں، سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے یا قانون شکنی سے بچا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں