
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ممکنہ بارشوں، اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب کے متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انہیں ریسکیو کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
دورے کے دوران ہنگامی تیاریوں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حکمت عملی اور رسپانس کی صلاحیت بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر رسپانس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئی تربیتی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔
