ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند

سائنس Aug 13, 2026 IDOPRESS

ہنزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنزہ کےعلاقے چپورسن میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے سے چپورسن میں رمنجی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

چپورسن میں کل رات سے 4 مختلف اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، صبح زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلے سے سوست میں بھی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی چپورسن کئی ماہ سے مسلسل خطرناک زلزلوں کی زد میں ہے۔ مقامی افراد اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہجرت کرگئے۔

یہاں فالٹ لائن کیساتھ گلیشیئرز کی زیر زمین حرکات کو بھی زلزلوں کا باعث قرار دیا گیا ۔ کئی ماہ سے مسلسل زلزلے سے متاثرہ علاقے کے مکین آج بھی وادی سے ہجرت کرکے دیگر علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں