
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی عدالت نے معروف فوٹو جرنلسٹ یلدا معیری کو اسرائیل اور امریکا کے مفادات میں سرگرمیوں کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق خاتون صحافی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ایران کے 2025 میں نافذ کیے گئے جاسوسی سے متعلق قانون کے تحت چلایا گیا جسے ایرانی حکام دشمن ریاستوں کے ساتھ تعاون کے خلاف قانون قرار دیتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الزامات میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دینے اور امریکا و اسرائیل سے منسلک اداروں کو تصاویر فراہم کرنے کے دعوے بھی شامل ہیں۔
مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج نے ایران میں ’’عورت، زندگی، آزادی‘‘ تحریک کو جنم دیا تھا۔ یلدا معیری کو دسمبر 2022 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
