پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

سائنس Aug 12, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول پر اپنا مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار 24 گھنٹے کے اندر تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

ملک خدا بخش کے مطابق یہ فیصلے ملک بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز کے اجلاس میں کیے گئے، جس میں مختلف علاقوں سے ڈیلرز نے شرکت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں