
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں مزار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کا سر تن سے جدا تھا جبکہ مقتول کی لاش کا اوپری حصہ اور ٹانگیں بھی الگ الگ بوریوں سے برآمد ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لاش کی صورتحال دیکھ کر ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ انھوں نے مقتول کی نہ صرف ناک بھی کاٹی تھی بلکہ شناخت ناممکن بنانے کے لیے مقتول کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے کچھ حصے بھی کاٹے دیئے تھے جبکہ مقتول کی آنتیں جسم سے باہر نکلی ہوئی تھیں۔
ملزمان نے مقتول کی شناخت چھپانے کے لیے اس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے کچھ حصے بھی کاٹ دیئے تھے تاہم پولیس اس حوالے سے جائے وقوعہ سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مقتول نوجوان کے جسمانی ٹکڑوں پر صرف شلوار اور بنیان موجود تھی جبکہ پولیس ایسے افراد جن کی پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج ہے اس حوالے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثاء کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
