
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی مختصر مگر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں رہنما دیگر عالمی قائدین کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔
ویڈیو کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، جس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔
واضح رہے کہ میلوڈی کی اصطلاح پہلی بار 2023ء میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی تھی، بعد ازاں 2024ء میں میلونی نے مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے Melodi# کا استعمال کیا، جبکہ 2025ء کے جی سیون اجلاس میں بھی انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ ہیلو فرام دی میلاڈی ٹیم۔
