
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری دورہ باکو کے دوران پیش کئے گئے کھانوں کی دیوانی ہو گئیں اور تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ ازبکستان کے لوگ میٹھا بہت کھاتے ہیں،دوسرا وہاں پر فروٹس کا استعمال بہت زیادہ ہے،وہاں فروٹس کے اچار، مربے اور چٹنیاں بھی بنتی ہیں،انہوں نے ہمیں جوسز پیش کئے جو فریش فروٹس کو پانی میں ڈال کر (ہماری طرح بلنڈمکس نہیں کرتے)اگر انگور ڈلے ہیں تو وہ پورا پورانظر آ رہا تھااگر چیری ڈالی ہے تو وہ پوری پوری کی نظر آرہی تھی،اس میں کوئی سیرپ ڈالا ہوا تھا،جو وہ ویل کم ٹریٹ کے طور پر پیش کررہے تھے۔
مریم نواز نے کہاکہ نہیں یہ کھانا ہے یہ بہت اچھا ہے،جب میں نے وہ کھایا تو حیران رہ گئی وہ بہت لذیز تھا،وہاں باقرخانی کے غلاف میں پلاؤ پیش کیا وہ بھی بہت اچھا تھاوہاں ہماری بہت مشہور زمانہ تصویر بنی جس پر بہت سے لوگ جل بھن گئے مجھے بہت مزہ آیا۔
باکو میں بلدیاتی نمائندوں اربن ٹاؤن پلاننگ کی کانفرنس میں شریک پنجاب کی وزیر صاحبہ، کیا پایا اور کیا سیکھا ملاحظہ کیجئے۔۔؛ pic.twitter.com/6KXJs1ETWU
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) May 25,2026
