پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی ہے، بیرسٹر گوہر

سائنس Jun 4, 2026 IDOPRESS

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، گلگت بلتستان کے خوددار لوگ ایسے عناصر اور ان کے نظریے کو مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی کو روکنا اور صوبہ بدر کرنا آئین کے خلاف اقدام ہے، جو جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخالفین کی چار سالہ کارکردگی یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو روکا جائے تاکہ وہ انتخابات جیت سکیں، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ کیوں نہ کیا جائے، حالات نہ بدلے تو سسٹم سے باہر جانے کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں