رواں برس مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا:سٹیٹ بینک

سائنس Jun 17, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 25.5 سرپلس ہے، پاکستان نے مئی میں 5.6 ارب ڈالرکا مال دنیا سےخریدا جب کہ مئی میں پاکستان نے دنیا کو 2.3 ارب ڈالر کا مال بیچا۔

مرکزی بینک کے مطابق مئی کا تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا اور 11 مہینوں کا تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالر ہے جب کہ 11 مہینوں میں 54 ارب ڈالر کا مال دنیا سےخریدا گیا۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 11 مہینوں میں ایکسپورٹس 29.75 ارب ڈالر رہیں، مئی کی ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات بہتری کا سبب ہے، 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 38 ارب ڈالر رہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں