وہ دن دور نہیں جب کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، بیرسٹر امجد ملک

سائنس Jun 17, 2026 IDOPRESS

مانچسٹر( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران امریکہ معاہدے سے دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی خوشحالی اور ترقی کے دروازے کھل جائیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیڈ مارشل اصف منیر کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں خراج تحسین کے قابل ہیں جنہوں نے اس نازک ترین صورتحال میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ناممکن کو ممکن کر کے دکھا دیا ،آج پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے جبکہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے دنیا بھر میں یہ تاثر ابھرا ہے کہ پاکستان ناممکن کو ممکن کر کے دکھانے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، ایران امریکہ کے معاہدے سے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستانیوں کو قطر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے بلکہ عرب ممالک کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل جائیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں