تلہ کنگ میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 3دوست موقع پر دم توڑ گئے

سائنس Jun 16, 2026 IDOPRESS

تلہ گنگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے تلہ کنگ میں مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘کے مطابق حادثہ چکوال روڈ نکہ کہوٹ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 3دوست افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں فخر عباس اُس کے دوست عبدالاحد اور واجد حسین شامل ہیں جو موٹرسائیکل پر واپس گاؤں لکھوال جا رہے تھے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کے خلاف پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں