امریکی مڈ ٹرم الیکشن: الہان عمر پانچویں بار رکنِ کانگریس منتخب

توانائی Nov 4, 2026 IDOPRESS

مینیسوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر مینیسوٹا سے پانچویں بار کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر نے کامیابی حاصل کر لی۔

الہان عمر نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔

الہان عمر 2019ء سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر طویل عرصے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن مخالف تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔

ٹرمپ ماضی میں انہیں اپنے آبائی ملک واپس جانے کا کہہ چکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں