حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

توانائی Sep 3, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کارپوریٹ شفافیت یقینی بنانے کے لیے حتمی مالکان (Ultimate Beneficial Owners) کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنیوں نے الٹی میٹ بینیفیشل اونر سے متعلق لازمی فارم 19 جمع نہیں کروایا، جس پر کمیشن کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کمپنی میں 25 فیصد یا اس سے زائد حصص یا ووٹنگ حقوق رکھنے والا شخص حتمی مالک تصور ہوگا، اسی طرح کمپنی پر براہِ راست یا بالواسطہ مؤثر کنٹرول رکھنے والا شخص بھی حتمی مالک کے زمرے میں آئے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق حتمی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنا کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لازمی ہے، جس کا مقصد کمپنیوں کی ملکیت اور کنٹرول کے ڈھانچے میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ کمپنیوں کو فارم 19 جمع کروانے کے لیے 30 روز کی مہلت دی گئی ہے، ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں