
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کی شق (5) کے تحت ہائیکورٹ کو اس نوعیت کی عدالتی نظرثانی کے دائرہ اختیار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی اور چیف جسٹس کے فیصلے کو آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے درخواست میں ترمیم کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے مرکزی آئینی درخواست اور ترمیمی درخواست دونوں خارج کر دیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست کے حقائق میں ایسی کوئی بنیاد موجود نہیں جس پر آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا جا سکے، چنانچہ جسٹس عاصم حفیظ نے جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق آئینی درخواست اور درخواست میں ترمیم کی استدعا دونوں خارج کر دیں۔
