
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، مجموعی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی، نئے سرمایہ کاروں میں نوجوانوں کی نمایاں اکثریت شامل ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مالیاتی مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ اکتوبر 2026 کے دوران ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ کا حصہ بنے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔
