ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان

توانائی Nov 4, 2026 IDOPRESS

مشی گن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاست مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے کہا کہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت ملی تو ٹرمپ کا احتساب کریں گے۔

ریاست مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا احتساب اور جنگ کا خاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔

عبدال السید نے کہا کہ امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان سینیٹر بننے کیلئے انتخاب نہیں لڑا رہا، میں مشی گن کا اگلا سینیٹر بننے کیلئے میدان میں اترا ہوں، انتخابی مہم کا مقصد عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ مشی گن کی نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں اپنی پوزیشن کے حوالے سے پرامید ہوں، انتخابی مہم کامیابی کی ضمانت نہیں، حتمی فیصلہ ووٹرز کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں