
مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ حتمی فہرست 12 بجے جاری ہوگی۔ دوپہر 2 بجے سپیکر اور 3 بجے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
آج قانون سازی اسمبلی کے 46 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، اس سے قبل 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوئے۔
