حذیفہ رحمان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں گفتگو بارے تفصیلات بتا دیں

توانائی Aug 24, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں ہوئی گفتگو کے بارے میں تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی چینل’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں حذیفہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق ماضی کے تلخ تجربات ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات کرنے ہوتے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی نورین نیازی سے ملاقات کروائی گئی، ہمشیرہ سے سابق وزیر اعظم نائیکی کے ٹریک سوٹ اور جوگرز میں ملے، انہوں نے اپنی بہن کو بتایا کہ وہ دو گھنٹے جم کر کے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تصور بھی نہیں کر سکتے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کریں، قانونی ٹیم نے ایک رائے دی جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کے مطابق چلیں گے، انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں