مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق کیس،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد 

توانائی Aug 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے،پولیس ایسے ظالم لوگوں کو تحفظ دیتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ پولیس ایسے مقدمات میں بروقت تفتیش نہیں کرتی، فائدہ ملزم اٹھاتے ہیں،تفتیشی افسرز ایسے کیسز میں ترجیحی بنیادوں پر بلاتاخیر تفتیش مکمل کریں۔

ملزم کی جانب سے موقف میں موقف اختیار کیا گیاکہ 8ماہ قبل فوڈ اتھارٹی نے ملزم کو گرفتار کیا،فیصل آباد پولیس نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں